اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی میں گھر سے اٹھا کر لے جانے والے نوجوان کو پولیس مقابلے میں گولیاں مارنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گھر سے اٹھا کر لے جانے والے نوجوان محمد علی کو پولیس مقابلہ میں گولیاں مارنے کا انکشاف سامنے آیا، سندھ ہائی کورٹ میں تفتیش افسر کو شفاف تحقیقات کاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیسز کی سماعت ہوئی، دوران سماعت نوجوان کو لاپتہ کرنے کے بعد پولیس مقابلہ میں گولیاں مارنے کا انکشاف ہوا۔

والد اکبر نے بتایا کہ کہ 27 سالہ محمد علی کو پولیس نارتھ کراچی گھر سے اٹھا کر لے گئی تھی۔

والد نے عدالت میں آہ و زاری کرتے ہوئے کہا کہ تین دن بیٹے کا انتظار کرتا رہا، 12 مئی کو بیٹے کی بازیابی کے لیے درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی، اگلے ہی دن ملیر میں بابا ولایت شاہ کے مزار کے قریب پولیس مقابلہ دیکھا دیا گیا۔

محمد ادریس نے کہا کہ بیٹے کو جعلی مقابلے میں ٹانگ میں گولیاں مار کر ہڈی توڑ ڈالی، اس طرح تو کراچی والوں کا صفایا کردیا جائے گا۔

محمد ادریس ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس نے جعلی مقابلے میں 17 گولیاں چلائیں، جس پر عدالت نے تفتیش افسر کو شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں