بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

گرفتاری سے بچنے کیلئے شہری نے لاپتہ ہونے کا ڈرامہ کیا، پولیس نے عدالت کو بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس اور دیگر اداروں نے شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر رپورٹ میں بتایا کہ گرفتاری سےبچنے کیلئے شہری نے لاپتہ ہونے کا ڈرامہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، پولیس اور دیگر اداروں نےعدالت میں رپورٹ جمع کرائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورنگی سےعمران نامی شخص لاپتہ نہیں بلکہ گرفتاری سےبچنےکیلئےروپوش تھا، محمد عمران مختلف تھانوں کی پولیس ڈکیتی کےمقدمات میں مطلوب تھا، گرفتاری سےبچنےکیلئےشہری نےلاپتہ ہونےکاڈرامہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گمشدگی کی درخواست پرتحقیقات کادائرہ بڑھایاگیاتوشہری مجسٹریٹ کےسامنےپیش ہوگیامجسٹریٹ نے شہری عمران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ بیشتر افراد پولیس اور مختلف اداروں کو مطلوب ہوتے ہیں،بیشترافرادگرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوجاتے ہیں، عدالتوں میں لاپتہ ہونے کی درخواست دائر کردی جاتی ہے۔

عدالت نے عمران نامی شخص کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں