کراچی: نامزد میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے دائر کردہ ضمانت کی درخواست پرسندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو گیارہ جنوری کےلیےنوٹس جاری کردیئے ہیں۔
عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور دہشتگردوں کے عالج معالجے میں سہولت کار کے الزامات پر نامزدمیئر کراچی وسیم اختر سمیت پانچ افراد کےوارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
نامزد میئر کراچی وسیم اخترکیجانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی جس پر ہائی کورٹ نے فریقین کو سماعت کے لئے گیارہ جنوری کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔
وسیم اختر کے خلاف مقدمہ 3 اکتوبر 2015 کو سائٹ سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانےمیں درج کیا گیا تھا جس میں ان کے خلاف عوامی جذبات کو بھڑکانے، قومی مفادات کو نقصان پہنچانے اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزامات عائد کیے گیے تھے۔