اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈاکٹر عاصم کیس، جسٹس عدنان الکریم کاسماعت سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عدنان الکریم نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی کرپشن کیس سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی، مقدمے کی سماعت کرنے والے بینج میں شامل جسٹس عدنان کریم نے مقدمے کی سماعت سے انکار کردیا ، جس کے بعد بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو مقدمہ بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت سے متعلق مقدمے کی سماعت گزشتہ کئی دنوں سے نہیں ہو پارہی اور اسکی وجہ بینچ میں شامل ججز کی جانب سے مقدمے کی سماعت نہ کرنا ہے ، جو ججز ماضی میں وکلاء کی حیثیت سے ڈاکٹر عاصم کے خلاف یا حق میں پیش ہوتے رہے ہیں وہ ڈاکٹر عاصم سے متعلق کسی مقدمے کی سماعت نہیں کرتے۔

اس سے قبل بھی جسٹس احمد علی شیخ نے دہشت گردوں کے علاج اور پناہ دینے کے الزام کے کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کے سپرد کردیا تھا۔

خیال رہے کہ نیب نے ڈاکٹر عاصم پر چار سو باسٹھ ارب روپے کے کرپشن ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کوگزشتہ برس 26 اگست کو رینجرز نے کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کے خلاف نیب کو دو ریفرنسزاور دہشت گردی میں معاونت کا ایک مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں