بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

سندھ ہائی کورٹ کا جائیدادوں کی خرید و فروخت سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کو جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے کیلئے علیحدہ سے محکمہ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بے جائیدادوں کی خرید و فروخت سے متعلق بڑا فیصلہ دے دیا۔

عدالت نے حکومت سندھ کو جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے کیلیے علیحدہ سے محکمہ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ شہریوں کو تین یوم میں جائیداد کی لیز،نقشوں کی منظوری این او سیز سمیت دیگر مصدقہ قانونی معلومات فراہم کرے گا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ محکمے کے قیام کا مقصد جائیدادوں کی خرید و فروخت کے بعد پیدا ہونیوالے مسائل پر قابو پانا ہے، جائیدادوں کے متعلق مصدقہ معلومات نا ہونے کے سبب عدالتوں میں مقدمات کا انبار لگ گیا ہے۔

عدالت نے نارتھ ناظم آباد میں پلاٹ نمبرE47 پر تعمیرات کو قانوی قرار دے دیا۔

خیال رہے 1800گز کے پلاٹ پر رہائشی/تجارتی تعمیرات کے خلاف محمد عظیم اور شاہد صمد پراچہ نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ پلاٹ پر تعمیرات ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے ، جس کے بعد عدالت نے دونوں درخواستیں خارج کردیں۔

اہم ترین

اصغر عمر
اصغر عمر
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں