اشتہار

کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں : آئی جی سندھ کو شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کیماڑی کے علی احمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں پر آئی جی سندھ کو شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق علی احمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا شہری خادم حسین نے خاندان کے چار افراد کی ہلاکت کا مقدمہ کرایا ہے۔

- Advertisement -

آئی جی سندھ نے عدالت میں بیان دیا کہ دیگر 14 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ کسی نے درج نہیں کرایا ، جس پر عدالت نے کہا کہ پولیس نے خود کارروائی کیوں نہیں کی ، سرکار کی مدعیت میں مقدمات کیوں درج نہیں کیے گئے ؟

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے اہم سولاات کا تسلی بخش جواب نہیں ملا ، ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختار ابڑو نے بیان دی کہ خادم حسین کے اہل خانہ کے علاوہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ ڈی سی کیماڑی کا بیان آئی جی سندھ کے بیان میں تضاد ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ آئی جی سندھ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے ریاست کی مدعیت میں مقدمات درج کرائیں۔

عدالت نے سماعت بیس فروری کیلئے ملتوی کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں