کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت،چیف سیکرٹری اور آئی جی کو عمل درآمد کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم پولیس اہلکاروں کےبچوں کونوکریاں نہ دینےکےخلاف درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جس میں عدالت نے مرحوم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت،چیف سیکرٹری اور آئی جی کوعمل درآمد کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت پولیس اہلکاروں کےبچوں کی درخواستوں پرغورکرے، مرحوم پولیس اہلکاروں کےبچےچیف سیکرٹری کودرخواستیں دیں، اگرمطلوبہ تعلیمی معیارہو تو فوری نوکریوں کےآفرلیٹرجاری کیے جائیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ سندھ حکومت نوکریاں نہ دےتودرخواست گزاردوبارہ عدالت سےرجوع کرے، نوکریوں کیلئےعنایت جبیں،فیضان خان،فیض اسلم خان نے درخواستیں دائر کیں۔