پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی پرنظرثانی کرنےکا حکم دے دیا اور نوٹیفکیشن کی وضاحت بھی طلب کرلی ، عدالت نے ریمارکس دئیے بازاروں سے پابندی ہٹادی گئی تو ڈبل سواری پرکیوں ہے؟

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مارکیٹس دیگرچیزوں سےپابندی ہٹادی گئی توڈبل سواری پرکیوں پابندی ہے ، خصوصا ًصحافی طبقےکوڈبل سواری پرپابندی سےمشکلات کاسامناہے، سندھ حکومت خواتین،بزرگ اورصحافیوں پر سے پابندی ہٹائے۔

عدالت نے صحافیوں کی ڈبل سواری سے متعلق پابندی پر سندھ حکومت کو نظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کوحکم دیا کہ سندھ حکومت نوٹی فکیشن کا جائزہ لیکر فیصلے میں نظرثانی کرے۔

جسٹس محمدعلی کا کہنا تھا کہ جب پبلک ٹرانسپورٹ، رکشہ ٹیکسی بندہےتولوگ سفرکس طرح کریں گے؟ صحافی اہم طبقہ ہے سندھ حکومت کو پابندی  لگانے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا۔

عدالت نے سندھ حکومت کوڈبل سواری سےمتعلق نوٹیفکیشن کی وضاحت کرنے کی بھی ہدایت کی ، ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ میڈیکل ایمرجنسی میں ڈبل سواری کی اجازت ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پنجاب اورکےپی میں بھی ڈبل سواری پرپابندی ہے، عوام کی جانب سےاجازت کاغلط استعمال کیاگیاجس پرپابندی عائد کر دی جبکہ درخواست گزار نے کہا ڈبل سواری پرپابندی سے صحافیوں کومشکلات کاسامناہے، اسائنمنٹس موٹرسائیکل پر کور کرنے جانا پڑتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں