کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے تمام الاٹیز کی رہائش کا بندوبست کرنے کا حکم دیتے ہوئے تجاویز طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مکہ ٹیرس سےتجاوزات کےخاتمےسےمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، ایس بی سی اے کے حکام عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل ایس بی سی اے نے بتایا عدالت کےمعاونت کیلئےٹیکنیکل ایکسپرٹ کو ساتھ لیکر آئے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا اوپن اسپیس کلئیرکرانےکےلئےکتنے فلیٹ متاثر ہوں گے،ٹیکنیکل ایکسپرٹ نے بتایا کہ تقریباً 8فلیٹ متاثر ہوں گے، لیفٹ سائیڈکےچارباتھ روم اوررائٹ سائٹ کےچاربیڈروم متاثر ہوں گے۔
عدالت نے بلڈر کے وکیل سے استفسار کیا کمپلیشن پلان کے بغیر کیسے فلیٹ دے دئیے، جس پر وکیل نے بتایا کہ پوری بلڈنگ میں 16 فلیٹ ہیں 12 متاثر ہوں گے۔
عدالت نے استفسار کیا کیا تمام فلیٹس خالی کرانا پڑئیں گے، بلڈنگ خالی ہوگی تمام الاٹیزکی رہائش کابندوبست کریں، الاٹیز کی تمام رہائشی سے متعلق اخراجات بلڈر برداشت کرے گا، الاٹیز کا کورڈ ایریا کم ہو جائے گا اگر وہ چاہیں توبلڈر کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔
عدالت نے سندھ حکومت سے مکالمے میں کہا ایس بی سی اے ریگولیٹر ہیں ، معاوضہ دلوائیں بلڈر سے، الاٹیز کی رہائش سے متعلق بندوبست کرکے اپنی تجاویز 10 نومبر تک پیش کریں۔
وکیل ایس بی سی اے نے بتایا کہ ایس بی سی اے حکام کےخلاف انکوئری شروع کردی گئی ہے، انکوئری ایک ہفتے میں مکمل ہوجائے گی.
عدالت نے بلڈر کے وکیل سے الاٹیز کی رہائش کا بندوبست کرنے کی تجاویز طلب کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت10 نومبر تک ملتوی کردی۔