بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نیشنل بینک فراڈ کیس،علی رضا سمیت ملزمان کی ضمانتیں مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے نیشنل بینک بنگلہ دیش میں 18 ارب روپے خوردبرد کےالزام میں گرفتارسابق صدرنیشنل بینک علی رضا سمیت تمام ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک بنگلہ دیش میں 18 ارب روپے خورد برد کا الزام میں سابق صدرعلی رضا اوردیگرملزمان عمران بٹ ،زبیراحمد اور وسیم کی درخواست ضمانت مستردکردی گئیں۔

سماعت کےدوران وکیل صفائی وحید حیدر نےعدالت کو بتایا کہ علی رضا دل کے مریض ہیں،ان کو جیل میں رکھنے سے طبیعت خراب ہوسکتی ہے۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے تجویز دی ہے کہ علی رضا کواسٹریس اور ٹینشن سے بچایا جائے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کوئی ایک شخص بتا دیں، جسے جیل جانے سے اسٹریس نہ ہو ، پراسیکیوٹرالطاف خان نے عدالت کو بتایا کہ علی رضا ایک دن بھی جیل نہیں گئے، وہ عدالت سے سیدھے اسپتال گئے۔

جس پرعدالت نے ریماکس دیئے کہ ملزم جیل گیا ہی نہیں تودباؤ کیسا؟ عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو اسپتال بھیجنے کا حکم کس نے دیا؟

وکیل صفائی نے کہا کہ جیل ڈاکٹر نے اسپتال لے جانے کی ہدایت کی تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جیل ڈاکٹرکتنےعام قیدیوں کواسپتال بھیجتا ہے؟ نیٹ ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں طبی بنیادوں پردائر کی تھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں