پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عدالت نے نیب کو سہیل انور اور ان کے رشتے داروں کے گھر چھاپوں سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو پیپلزپارٹی رہنما سہیل انور سیال  اور ان کےرشتےداروں کے گھر چھاپوں سے روک دیا اور آئندہ سماعت پرنیب سےپیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما سہیل انورسیال ودیگر کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی، عدالت نےنیب کوسہیل انور،ان کے رشتے داروں کے گھر چھاپوں سے روک دیا۔

جسٹس کے کےآغا نے کہا نیب کواختیارنہیں کسی کےگھرسرچ وارنٹ کےبغیرچھاپہ مارے، نیب کسی کےگھرجاکربلاجوازخواتین کوہراساں نہیں کرسکتا۔

جسٹس کےکےآغا کا کہنا تھا کہ نیب کوچاہیےخواتین پولیس اہلکاربھی ساتھ لے جایا کرے، نیب کو سوسائٹی اوراس کے اقدار کا بھی خیال کرناہوگا۔

وکیل شیرازراجپرایڈووکیٹ نے کہا کہ نیب نےبیماروالد،مرحوم چاچا،رشتہ داروں کےگھرچھاپےمارے، نیب نےسرچ وارنٹ کےبغیرچھاپے مارےجبکہ اہلکاروں نے خواتین کوہراساں بھی کیا۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سہیل انورسیال اور دیگر کے خلاف انکوائری مکمل کرلی، جائیدادوں کی قیمتوں کاتخمینہ لگاناباقی ہے،مہلت دی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے سہیل انور،ظفرسیال،جمیل سومرو کی ضمانت میں 12 نومبرتک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرنیب سےپیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

بعد ازاں پیپلز پارٹی رہنما سہیل انور سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت نے نیب کوبلاسرچ وارنٹ چھاپہ مارنے سےروک دیاہے، میرے خلاف جاری انکوئری سے متعلق آج نیب نےمہلت مانگی ہے ، انکوئری کو 2 سال ہورہےہیں مگر کوئی ثبوت پیش نہیں کیاجاسکا۔

سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ نیب نے آج بھی نہ بتایاکہ چھاپوں میں کون سی دستاویزات ملیں ، نیب حکام نے میرے مرحوم چچا کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ، نیب جن زمین اور گھر کی بات کر رہا ہے وہ ہماری خاندانی جائیداد ہے ،ان کواب کچھ نہیں مل رہا،اب کسی اورکیس میں شامل نہ کردیں، قانون کا احترام کرتا ہوں، میرے ساتھ انصاف کیا جائے یہ میراحق ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں