بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، قوم فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے: شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھارتی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کیا.

شہبازشریف نے کہا کہ سرحدی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے خصوصی ریلیف کیمپ قائم کیے جائیں اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں‌.

انھوں‌ نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بھارتی فورسزکو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے.

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے دو خواتین سمیت پانچ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا تھا۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تیسری بار دفتر خارجہ طلبی

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو جمعہ کے روز بھی دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی جارحیت پر احتجاج کیا گیا. یہ رواں ہفتے تیسری دفعہ طلبی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ دوسرے روز بھی جاری رہی. بھارتی فورسزنے چارواہ اورہڑپال سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی، جس کی وجہ  سے سرحدی علاقے کے مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔

فورسزنے پاک افغان بارڈرپر عمرایف ایم ریڈیو ٹاور کوتباہ کردیا

اس سے قبل اسی ہفتے 15 جنوری کو بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی سیکٹر پر مارٹر فائر کیے تھے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جوان شہید ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں