اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

’چاہتی ہوں مجھے موت تک۔۔۔‘: شیفالی جریوالا کا مرنے سے قبل دیا گیا انٹرویو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ’کانٹا لگا‘ گانے سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل شیفالی جریوالا کے پرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق دو روز قبل شیفالی جریوالا کی اچانک موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی کیونکہ وہ طویل عرصے سے اسکرین سے غائب تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیفالی زریوالا کی موت سے ایک گھنٹے قبل سکیورٹی گارڈ نے کیا دیکھا؟

اگرچہ پولیس نے شیفالی جریوالا کی پُراسرار موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم خیال یہ ہے کہ ’کانٹا لگا‘ گرل کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

شیفالی جریوالا نے موت سے 10 ماہ قبل پارس چھابڑا کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے موت کے بارے میں بات کی تھی۔ اداکارہ و ماڈل سے جب 2002 کے گانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے حیران کن جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں، میں چاہوں گی کہ میری تک مجھے ’کانٹا لگا‘ گرل کے طور پر جانا جائے۔

واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل نامور بالی وڈ اداکار سلمان خان اور اکشے کمار کی فلم ’مجھ سے شادی کرو گی‘ کے آئٹم سانگ میں شامل ہوئی تھیں۔

انہوں نے مقبول رئیلٹی ٹی وی شو ’بگ باس‘ میں بھی حصہ لیا تھا جبکہ حالیہ برسوں میں وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی متحرک رہیں جہاں وہ اکثر گلیمرس اور سنسنی خیز تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں