ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

اداکارہ شیفالی کی اچانک موت کیسے ہوئی؟ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ ری مکس ’کانٹا لگا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ اور ماڈل شیفالی زری والا کی موت کو پولیس نے مشتبہ قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شیفالی گزشتہ رات اچانک دل کا دورہ پڑا جسکے بعد انہیں انکے شوہر پیراگ تیاگی  اندھیری کے بیلیو ملٹی اسپیشلٹی اسپتال لے کر پہچنے جہاں انہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل و اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ فرانزک ٹیم ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکارہ کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تاہم مختلف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممبئی پولیس اداکارہ کی موت کو مشتبہ قرار دے رہی ہے۔

کانٹا لگا‘ سے مشہور ہونے والی شیفالی جریوالا چل بسیں

پولیس کے مطابق بتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں اداکارہ کے گھر کی تلاشی، باورچی اور گھریلو ملازمہ سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ان کی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے۔

واضح رہے کہ شیفالی جری والا گزشتہ روز 42 برس کی عمر میں چل بسیں، کانٹا لگا گرل کے نام سے مشہور اداکارہ نے سلمان خان کی ہٹ فلم ’مجھ سے شادی کروگی‘ میں مختصر کردار ادا کیا تھا، بعدازاں وہ مختلف ریئلٹی شوز میں نظر آئیں جن میں بگ باس 13 اور نچ بلیے شامل ہے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shefali Jariwala (@shefalijariwala)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں