اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

شیفالی جریوالا کی موت کی پیشگوئی پارس چھابرا نے کردی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیا اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت کی پیش گوئی ماڈل و اداکار پارس چھابرا نے کردی تھی؟

بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا گزشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں، اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی تھی کہ جب انہیں اسپتال لایا گیا تو وہ مرچکی تھیں۔

شیفالی جریوالا کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا ہے۔

تاہم ایک پوڈ کاسٹ میں پارس چھابرا کے ساتھ شیفالی جریوالا موجود تھیں جب انہوں نے کہا تھا کہ آپ کے آٹھ ہاؤس میں ’چندرا، بدھ اور کیتو‘ بیٹھے ہوئے ہیں، چندرا اور کیتو کا ملاپ سب سے برا ہوتا ہے، آٹھ ہاؤس اچانک موت، شہرت، پوشیدہ اسرار اور تانترک سے متعلق چیزوں کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ پڑھیں: شیفالی جریوالا کی موت سے ایک گھنٹے قبل کیا دیکھا؟ سوسائٹی کے گارڈ کے انکشافات

پارس نے کہا تھا کہ آپ کے لیے چندرا اور کیتو کا برا تو ہے ہی اور ساتھ میں بدھ بھی بیٹھ گیا ہے، یہ اضطراب اور اعصابی مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے بھی کیا تھا کہ یہ سیارے اضطراب اور اعصابی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہیں، اس انکشاف نے بعد میں اس بات کی تصدیق کی کہ نوعمری میں شیفالی مرگی کا شکار ہوگئی تھیں۔

پوڈ کاسٹ میں اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ اپنے مستقل علاج، طرز زندگی میں تبدیلیوں اور مراقبہ کی بدولت 20 سال تک مرگی سے دور رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں