تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شہباز شریف کا انتخابی اصلاحات پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اے پی سی بلانے کے فیصلے کی بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے حمایت کردی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی فضل الرحمان اور بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کو بتایا کہ حکومتی الیکشن بل پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاول اور فضل الرحمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات کیلئے بڑے پیمانے پر مشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت

شہباز شریف نے کہا کہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا، انتخابی کی نگرانی اور عمل جانچنے والی تنظیموں، اداروں کو مدعو کیا جائے گا۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ جمہوری جماعتوں کی انتخابی اصلاحات پر مشاورت و حکمت عملی ناگزیر ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اے پی سی شفاف انتخابات کے انعقاد پر قومی اتفاق رائے کا موقع بن سکتی ہے، مولانا کا کہنا تھا کہ آپ کی تجویز بروقت اور مناسب ہے، ہم اس کی تائید کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -