پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے واقعے پر رانا ثنا اور مریم کے بیانات پر شرمندہ ہونے کے بجائے لیگی رویے پر حیرت زدہ ہوں۔
شہباز گل نے عمران خان پر گزشتہ روز قاتلانہ حملے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیانات کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حیرت زدہ ہوں ن لیگ کے رویے پر، رانا ثنا اللہ اور مریم صفدر کے بیانات پر شرمندہ ہونے کے بجائے ن لیگ کے معتبر لیڈران عمران خان پر قاتلانہ حملے پر جس طرح غیر ذمے دارانہ بیانات دے رہے ہیں وہ قابل افسوس صد افسوس ہیں۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ افسوس اگر سچ نہیں بول سکتے تو خاموش ہی رہ لیں، عوام آپ کے ایسے سنگدل بیانات کبھی نہیں بھولے گی۔
حیرت زدہ ہوں ن لیگ کے روئیے پر۔بجائے رانا ثنا مریم صفدر کے بیانات پر شرمندہ ہونے کے ن لیگ کے معتبر لیڈران قاتلانہ حملے پر جس طرح کی غیر زمہ دارانہ بیانات نشر کر رہے ہیں وہ قابل افسوس صد افسوس ہیں۔سچ نہیں بول سکتے تو خاموش ہی رہ لیں۔ عوام آپکے ایسے سنگدل بیان کبھی نہیں بھولے گی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 4, 2022