تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

’ملکی خودداری کا سودا کرنیوالوں سن لو، عمران خان ریڈ لائن ہے‘

بنی گالا: سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے شہباز گل کی گرفتاری پر سخت ردعمل دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے لکھا کہ کل رات واضح طور پر کہا تھا کہ عمران خان ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ملکی خودداری کا سودا کرنے والے یہ بات کان کھول کر سن لو۔ خبردار۔‘

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ پورا نظام عمران خان اور ساتھیوں کو خاموش کرانے اور عوام کے دلوں سے نکالنے پر لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام حدود پار ہوگئیں لیکن وفاق کٹھ پتلی حکومت ناکام ترین اور بدنام ترین ہی ہے۔

حماد اظہر نے لکھا کہ ’اب شہباز گل کی گرفتاری سے کیا مفتاح کو معیشت چلانا آجائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے تصدیق کی ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

مراد سعید نے بتایا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں اور ڈرائیور پر تشدد بھی کیا گیا۔

جبکہ فواد چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغوا کیا۔

Comments