تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شہباز گل نے ناصر حسین شاہ کو چیلنج کردیا

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کو چیلنج کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں معاون خصوصی شہباز گل نے ناصر حسین شاہ کو کہا کہ راہ چلتے الزام نہ لگائیں، مجھ پر کوئی الزام ہے تو کھل کر بات کریں۔

شہباز گل نے کہا کہ میری ڈگری جعلی ہے تو براہ مہربانی کم سے کم ٹویٹ ہی کردیں، ٹویٹ میں میری جعلی ڈگری عوام کو بتائیں میں جواب دوں گا۔

پیپلزپارٹی رہنما ناصر حسین شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ڈگری سے متعلق تمام ثبوت موجود ہیں، آپ کی ڈگری جعلی ہے میں کوئی الزام نہیں لگا رہا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جعلی ڈگری پر ایک پروگرام رکھ لیں ساری تفصیل بتادوں گا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ دور میں بیورو کریٹس کو استعمال کرکے سانحہ ماڈل ٹاؤن کرایا گیا، ہم بھی انتقامی کارروائی پر یقین رکھتے تو یہ ملک میں ہی نہ رہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے کارکنوں کو استعمال کرکے ہم پر حملے کرائے، جاتی امرا میں لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرکے محلات بنائے گئے۔

شہباز گل نے کہا کہ قانون آج ان سے ریکارڈ مانگ رہا ہے تو ان کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -