تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

’شہباز شریف سیاست کریں غلاظت نہ کریں‘

لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ خاتون اول کسی سیاسی سرگرمیوں کا حصہ نہیں ہیں، شہباز شریف سیاست کریں غلاظت نہ کریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیا شہباز شریف کے پاس کوئی سیاسی بات نہیں ہے، وہ کہتے ہیں خاتون اول کے گھر کی چھت پر گوشت جلتا ہے، کیا کسی نے دیکھا کہ واقعی منوں کے حساب سے گوشت جاتا ہے، آپ نے پھر ایسی زبان استعمال کی تو قانون کے مطابق محاسبہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی دیر عمران خان وزیراعظم رہے اتنی دیر نواز شریف نے اپنی 18 ملیں بنائیں، آپ کے آٹھ آٹھ کیمپ آفس ہوتے تھے اربوں کا خرچ ہوتا تھا، لیگ نے چار دیواری 70 کروڑ سے کرائی، عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے، وہ بنی گالہ، لاہور کے گھر کا خرچہ خود اٹھاتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ ہمارا مقابلہ چھوٹے اور نیچ لوگوں سے ہے، ن لیگ والے ٹیشو پیپر کا ڈبہ بھی سرکار کے پیسوں سے لیتے تھے، عمران خان نے آج تک کوئی ذاتی غیرملکی سفر نہیں کیا نواز شریف نے 23 کے قریب ذاتی لندن سفر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ذاتی 58 غیرملکی دورے کیے، آپ کے ملازمین بھی ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تھے، پی ایم آفس کو ڈیرہ بنا کر رکھا تھا، آپ کے پاس کوئی سیاسی بات ہے تو وہ کریں۔

Comments

- Advertisement -