تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بلاول بھٹو کے بیان پر شہباز گل کا ردعمل آگیا

لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے پر ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ بلاول بھٹو دھرنا دینے والے نہیں بس شو شا کی حد تک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ استعفے کے مطالبے پر ہم بلاول بھٹو کو ہیلتھ کارڈ بھیجیں گے کہ یہ اپنا علاج کرائیں، ان کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اب ان کے پاس بیچنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ اگر انہوں نے دھرنا دیا تو ہم ان کو چائے پانی پلائیں گے، بلاول زرداری کو اسلام آباد میں ویلکم بھی کریں گے، یہ بہت بار پانچ اور دس دن کی باتیں کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلاول نے وزیر اعظم کو 5 دن کی مہلت دے دی

ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل ہوچکی ہے، حکومت تقریباً 55 روپے فی لیٹر کم قیمت پر پیٹرول، ڈیزل مہیا کررہی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کے لیے 5 دن کی مہلت دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے شہر بہاولپور میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس 5 دن کی ڈیڈ لائن ہے، وہ اس دوران خود ہی استعفیٰ دے دیں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ‘اگر آپ نے استعفیٰ نہ دیا تو پانچ دن بعد ہم اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لائیں گے۔’

Comments

- Advertisement -