The news is by your side.

Advertisement

’’نواز سارا پاکستان کھاگئے ابھی بھی انہیں پیزے کی ضرورت ہے؟‘‘

لاہور: معاون صوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہناہے کہ کیلبری کوئین کی پریس کانفرنس ان کے خوف کی غمازی ہے، نواز سارا پاکستان کھاگئے ابھی بھی انہیں پیزے کی ضرورت ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے معاون معاون خصوصی شہباز گل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے پلیٹ لیٹس کم نہیں بلکہ سیاسی اخلاقیات کم ہیں، جنہوں نےدھاندلی سیکھی ہو شفافیت ان کیلئے ڈراؤنا خواب ہی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھانگامانگا ان کی سیاست کااصل چہرہ ہے،پی ٹی آئی نے 20 ایم پی ایزکو نکال کرشفاف انتخابات پریقین کا اظہار کیا، حیرت ہےسزا یافتہ لوگ اعلیٰ عدلیہ پربات کیسےکرسکتےہیں؟

شہبازگل نے کہا کہ ہارسامنےنظرآنے پراداروں کو جانبدارکہہ دینا ان کا وطیرہ ہے،ان کی پی ایچ ڈی سیاست میں نہیں جعل سازی میں ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مریم پوچھ رہی ہیں کیا دل کامریض پیزانہیں کھاسکتا،آپ کےوالد دل کے نہیں کرپشن کےمریض ہیں،کرپشن کامرض ان کےپورےٹبرمیں پھیلاہواہے، پورا پاکستان کھاگئے ابھی بھی انہیں پیزے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے نیوز کانفرنس میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، یہ حکومت عوام کے ووٹ چوری کرکےآئی،انہیں مسلط کیاگیاہے، اب ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، وقت گزرچکا ہے،چار سال تو بہت دور کی بات ہے یہ حکومت چار مہینے نہیں نکال سکتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں