تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

‘چلیں کسی نے مداخلت مان لی کسی نے سازش تسلیم کرلی’

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چلیں کسی نے مداخلت مان لی کسی نے سازش مان لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ مسئلہ سازش سے ہے یہ سازش کون سی ماسی کا نام ہے، یہ سازش جسے مانتے ہوئے اتنا مسئلہ ہورہا ہے دھمکی بھی ہے مداخلت بھی ہوئی لیکن سازش نہیں ہوئی واہ۔

ان کا کہنا تھا کہ مطلب گریبان سے پکڑا، مرغا بنایا گلایاں دیں اور تھپڑ بھی مارا لیکن اس کا ارادہ نیک تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ٹویٹر پر لکھا کہ کرائم منسٹر شہباز شریف نے اسمبلی فلور پر امریکی دھمکی تسلیم کرلی، انہوں نے خط جھوٹا ہونے کا بیانیہ آج خود دفن کرلیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا اسمبلی فلور پر کہنا تھا کہ کل جو عمران نیازی نے بدترین گفتگو کی ہے پاکستان کے ادارے کے بارے میں جو مثال دی ہے سراج الدولہ میر جعفرکا نام لے کر انہوں نے زہر اگلا ہے یہ پاکستان اور ادارے کے خلاف سازش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو کل مثال دی اس سے زیادہ قبیح حرکت نہیں ہوسکتی، اس کو نہ روکا گیا تو ملک میں بھونچال آسکتا ہے، انہوں نے کہا نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار میر جعفر اور میر صادق نکلے۔

Comments

- Advertisement -