تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’چاہے حکومت چلی جائے ہم مقابلہ کریں گے‘

لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ چاہے حکومت چلی جائے ہم مقابلہ کریں گے، پیپلزپارٹی لگاتار جھوٹ بول رہی تھی کہ یہاں کوئی رکن نہیں اب صحافیوں کو بلا کر انٹرویو کروائے جارہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پتا تھا کہ ان کا جھوٹ بے نقاب ہوگا، ان کی ڈوریں بیرونی آقاؤں اور کرپٹ مافیا کی وجہ سے ہلتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم اس وقت خریدو فروخت کے متاثرہ ہیں، عوام ان سے جواب مانگے گی شاید ممبران کو بھی اس کا اندازہ نہیں ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ نظر آرہا ہے عمران خان اکیلے ہی یہ جنگ لڑیں گے، ہمیں جو نقصان پہنچے تو وہ پہنچے گا مگر عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زرداری ہو یا نواز شریف ان کے چہروں سے نقاب اترنے کا وقت آگیا ہے، عمران خان ملکی بقا کی خاطر بہت ساری چیزیں نہیں بتارہے ہیں وہ ان کا اکیلے مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کے دعوے کی تصدیق، سندھ ہاؤس میں چھپے ارکان اسمبلی سامنے آگئے

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل سندھ ہاؤس میں چھپے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سامنے آگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں، راجا ریاض، نواب شیرو سیر، نور عالم خان، باسط بخاری سمیت 27 ارکان کی جانب سے سندھ ہاؤس میں پناہ لی گئی ہے۔

رکن اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ دو درجن سے زائد ارکان ہمارے ساتھ ہیں، عمران خان پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں سب پتا چل جائے گا۔

باسط بخاری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا ہم پر تہمت لگارہے ہیں، میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا اور کوئی وزارت نہیں مانگی تھی۔

سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی کے ایک اور ایم این اے نواب شیر وسیر کا کہنا تھا کہ وہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے، آزاد لڑیں گے یا عوام سے پوچھ کر فیصلہ کریں گے۔

نور عالم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بیس کروڑ والی بات پر افسوس ہوا ہے، میں تین سال سے کرپشن کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں، میں بغیر کسی دباؤ کے سندھ ہاؤس آیا ہوں۔

Comments

- Advertisement -