جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

شگر پولنگ اسٹیشن سے ن لیگی امیدوار کو صرف ’ایک ووٹ‘ ملا ہے، شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ جی بی میں شگر کے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ آیا ہے، ن لیگ کے امیدوار کو صرف ایک ووٹ ملا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ جی بی میں شگر کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے امیدوار طاہر شگری کو صرف ایک ووٹ ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ووٹر کو سب ڈھونڈ رہے ہیں، مریم نواز نے بھی فون کیا، ن لیگ اس اکلوتے ووٹر کو شاید سی ای سی میں شامل کرنا چاہے گی۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گلگت میں کل 23 نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں، ن لیگ کے پاس صرف 6 نشستوں پر امیدوار ہیں، مریم صفدر عوام کو الجھانے کی ناکام کوشش فرما رہی ہیں۔

شہباز گل نے سوال کیا کہ جن 17 نشستوں پر ان کے امیدوار ہی نہیں وہاں عوام کس نشان پر ٹھپہ لگائیں، امیدوار ملے نہیں کیلبری کوئین ووٹر ڈھونڈنے چلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر لڑے دھاندلی سے الیکشن جیتنا ن لیگ کا وطیرہ ہے، دور بدل چکا ہے اب عوام باشعور ہیں آپ کی نوٹنکی نہیں چلنے دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں