لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’نیازی صاحب محنت کرو، حسد نہ کرو‘.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو محنت کرنی چاہیے بجائے اس کے کہ وہ حسد کریں، پی ٹی آٗئی کے سربراہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’قوم کا قیمتی وقت ضائع نہ کرو‘.
پنجاب کی چھپن کمپنیوں میں گڑبڑگھٹالا سے متعلق کپتان اور خادم اعلیٰ میں ٹوئٹر پر الفاظ کی جنگ چھڑگئی، عمران خان نے کہا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کی کرپشن پکڑنے کے لیے نئی وزارت درکار ہے.
شہبازشریف کی کرپشن پکڑنے کے لئے ایک نئی وزارت درکارہے: عمران خان
خیال رہے کہ آج تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شریف خاندان کی بدعنوانی بے نقاب کرنے کے لیے الگ ادارہ بنانا ہوگا، تحریک انصاف نے 56 کمپنیوں کی پڑتال کا مطالبہ کیا مگر چھپن کی بجائے محض 11 کا آڈٹ کیا گیا.
زرداری اور نیازی نے پانچ سال تک عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا: شہبازشریف
انھوں نے اپنے حریفوں کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کی کرپشن پکڑنے کے لیے ایک نئی وزارت درکار ہے، پنجاب کے تمام کلیدی وزراء اور ایم پی ایز اپنے بھائیوں، بیویوں اور قریبی رشتہ داروں کے ذریعے اس دھندے میں ملوث ہیں، جس کی مکمل تفتیش کے لیے ہمیں ایک الگ وزارت درکار ہے.
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔