تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مشرف نے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی: شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے مجھے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی۔ مشرف سے کہا تھا آپ کی آفر کا شکریہ مگرنظام کے تحت آفر قبول کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ اتھارٹی اور نادرا میں معاہدے کی تقریب ہوئی۔ تقریب سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کسان پیکج سے ملک کے ساڑھے 5 کروڑ کسانوں کو فائدہ ہوا۔ آج پنجاب کے 23 ہزار مواضعات مکمل کمپیوٹرائزڈ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کیے گئے کاموں کی وجہ سے پٹوار کلچر کا جنازہ نکل گیا ہے۔ میرٹ پر بھرتی کے باوجود پٹوار کلچر کی خرابیاں دوبارہ پیدا ہوگئیں۔ ہم سے پہلے لاکھوں روپے لے کر بھرتیاں کی گئی تھیں۔ ’نظام اتنا کرپٹ ہے کہ بنا میری اجازت 55 نائب تحصیلدار لگا دیے گئے‘۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں نے نوٹس لے کر نائب تحصیلداروں کو برخاست کیا۔ سو فیصد کرپشن تو شفافیت میں نمبر ون ڈنمارک ختم نہیں کرسکا۔ ہم بھی کوشش کر رہےہیں کہ کرپشن پر جتنا ممکن ہو سکے قابو پائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 5 کروڑ کسانوں کی زندگی بدل گئی جو عام بات نہیں ہے۔ پنجاب کے ماڈل کو عالمی ادارے نے دنیا میں نمبر ون قرار دیا۔ ڈیڑھ سو سال پرانے نظام کو ہم نے تبدیل کر دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نائب تحصیلدار یا پٹواری اراضی سینٹر میں داخل نہیں ہوسکتا۔ معاہدے کے نتیجے میں 3700 مراکز فرد برائے ریکارڈ کی سہولت دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر صوبوں، گلگت و آزاد کشمیر کو رضا کارانہ مراکز کی پیشکش ہے۔ صوبوں نے نظام اپنایا تو پاکستان کا نظام نمبر ون بن کر ابھرے گا۔ ’لاکھوں لے کر ریکارڈ کی تبدیلیوں کا نظام قصہ پارینہ بنا دیا‘۔

شہباز شریف نے بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے انہیں وزارت عظمیٰ کی آفر کی تھی۔ ’مشرف سے کہا تھا آپ کی آفر کا شکریہ مگر نظام کے تحت آفر قبول کروں گا‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -