جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ملکی مفاد میں درجنوں منصوبوں میں اربوں روپے کم کروائے: شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے ملکی مفاد میں درجنوں منصوبوں میں اربوں روپے کم کروائے، سنگل بڈ پر 309 ارب روپے کا منصوبہ دیا جا رہا ہے، یہ ناانصافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رزاق داؤد کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں، عوام کا 300 ارب روپیہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر دیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیپرا رولز سے متعلق درجنوں مثالیں دے سکتا ہوں، ہم نے ملکی مفاد میں درجنوں منصوبوں میں اربوں روپے کم کروائے، سنگل بڈ پر 309 ارب روپے کا منصوبہ دیا جا رہا ہے، یہ ناانصافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزارش ہے ہاؤس کمیٹی بنائیں جو پورے معاملے کی جانچ کرے، عوام کا پیسہ ہے، منصوبوں سے متعلق جاننے کا حق ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہمند ڈیم کے لیے سنگل بڈ آئی تو دوبارہ بڈ کیوں نہیں ہوئی، پیپرا رولز کے تحت دوبارہ بڈہونی چاہیئے۔ 309 ارب کس طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل 14 جنوری کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ مہمند ڈیم کے لیے بھی ہماری حکومت نے 2 ارب روپے مختص کیے تھے، زمین بھی ن لیگ نے خریدی۔ مہمند ڈیم کے ٹھیکے سے متعلق پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے دورحکومت میں مسائل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا گیا، 3 پلانٹس لگائے گئے جو اس وقت 36 سو میگا واٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں، 12 سو میگا واٹ کا چوتھا پلانٹس انسولیشن میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مہمند ڈیم کا عمل پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے، مہمند ڈیم کی بڈنگ کا عمل ہمارے دور حکومت میں شروع کیا گیا۔ ڈیم کے کنٹریکٹ کی ذمہ داری حکومت کی ہے، 800 میگا واٹ کے مہمند ڈیم کی تکمیل کے 5 سے 6 سال درکار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں