جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

تین مرتبہ کا وزیراعظم جیل میں قید کیوں ہے، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تین مرتبہ کا وزیراعظم جیل میں قید کیوں ہے، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق اور حمزہ شہباز قید کیوں ہیں، ان کا قصور یہ ہے کہ ملک سے اندھیرے دور کیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے شہباز شریف نے پی پی رہنماؤں کی آمد سے قبل ہی تقریر شروع کردی اور کہا کہ ہمارے دور میں حکومت کرسیاں رکھ کر جلسے کرتی تھی، آج اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ملتی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کا سیلاب حکومت کو بہا کر لے جائے گا، 25 جولائی کو ایک سال قبل تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی، آج روزگار بند، کاروبار بند اور تجارت بند ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بدترین انتقام کا شکار ہے، ان کی حکومت میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے، کہتے تھے خودکشی کرلیں گے آٗی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، ہر چیز کا حساب لیں گے۔

یہ پڑھیں:  کراچی: اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ، مختلف علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام

شہباز شریف کے مطابق ہم سے انتقام لیا جارہا ہے، نواز شریف دور میں روٹی پانچ روپے کی تھی آج پندرہ روپے کی ہوگئی ہے لاہور سے لے کر کراچی تک سب اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جھوٹ، فریب اور محض الزامات پر مبنی طرز حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی ہے، مہنگائی کا طوفان مسلط کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ایک سال مکمل ہونے پر یوم تشکر منایا جارہا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں 25 جولائی کو اپوزیشن جماعتیں یوم سیاہ منارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں