ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شہباز شریف اور علی امین گنڈاپور میں کیا بات چیت ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا خیر مقدم کیا۔ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے انتظامی امور سے متعلق وزیر اعظم کو تفصیلی آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ چاروں صوبے وفاق کی اکائیاں ہیں، چاروں صوبے مل کر چلیں گے تو ملک ترقی کرے گا، معاشی صورتحال مدنظر رکھتے ہوئے خیبر پختونخوا کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالنا ہوگا، تمام مشترکہ کاوشوں میں عوامی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہوگی، وفاقی حکومت چاروں صوبوں سے ہم آہنگی اور روابط مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اچھی نیت سے آگے بڑھنا چاہتی ہے، ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔

اہم ملاقات کے دوران اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، امیر مقام اور متعلقہ حکام موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں