اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

نواز شریف اور مریم صفدر کے بعدشہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم صفدر کے بعد شہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے ، ہیتھرو ایئر پورٹ پر انکا کہنا تھا کہ بھابھی صاحبہ کی طبعیت ٹھیک نہیں،اللہ کلثوم نواز کو صحت عطا کرے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لندن پہنچ گئے اور ہیتھرو ایئرپورٹ سے ہارلے اسٹریٹ کلینک روانہ ہو گئے، جہاں کلثوم نواز زیر علاج ہیں۔

ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز کی صحت ٹھیک نہیں انکا علاج جاری ہے اور وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں، پیر کے دن وینٹی لیٹر ہٹا دیا جائے گا، اللہ بیگم کلثوم کو شفا عطا کرے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد صرف کلثوم نواز کی تیمارداری ہے۔

شہباز شریف نے برطانیہ میں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید ایسا تہوار ہے، جو محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

لندن روانگی سے قبل بھی شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ ابھی کچھ دیر بعد بھابھی کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہو رہا ہوں، قوم سے اپیل کی ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے بھی عوام سے اہلیہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک بھر کے مریضوں کے ساتھ ساتھ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی اور سلامتی کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل رکھیے۔

خیال رہے کہ شہبازشریف کی اہلیہ اور صاحبزادہ پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔شہباز شریف نے ہیتھرو ایئرپورٹ سے ہارلے اسٹریٹ کلینک روانہ ہو گئے جہاں کلثوم نواز زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل بیگم کلثوم نواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث گرگئیں تھیں، جس کے بعد ان کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرمنتقل کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں