تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

لاہورہائی کورٹ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظورکرلی

لاہور: ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی رمضان شوگرملز، آشیانہ اسکینڈل میں ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص پرمشتمل بینچ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اسکینڈل کیسز میں ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کو10،10لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ اسکینڈل میں فواد حسن فواد کی ضمانت منظور اورآشیانہ اسکینڈل کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

اس سے قبل آج عدالت میں سماعت کے دوران وکیل شہبازشریف نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیب ایسے پیش کررہی ہے جیسے رمضان شوگرملزانڈیا میں ہے۔

شہبازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ شوگرملزسال میں3 ماہ چلتی ہے اوراس سال 68 کروڑکا ٹیکس دیا، نیب ہم سے ایسے سلوک کررہی ہے جیسے ہم کوئی غیرملکی ہوں۔

انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ رمضان شوگرملزکونالے سے زیادہ فائدہ نہیں ہوا، شوگرملزسیزن کے حساب سے چلتی ہے، یہ عوامی مفاد کا منصوبہ تھا جس کی اسمبلی اور کابینہ نے منظوری دی۔

لاہورہائی کورٹ نے استفسار کیا تھا کہ نالے کا رخ رمضان شوگرمل کی جانب کیوں موڑا گیا؟ جس پر وکیل شہبازشریف نے جواب دیا تھا کہ پہلے جونقشہ بنا اس میں جامعہ آباد کے بعد آبادی نہیں تھی۔

وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری پیسے کوشوگرملزکوفائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کیا گیا، شہبازشریف نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے تھے کہ شہبازشریف تورمضان شوگرملزکے چیف ایگزیکٹو ہی نہیں رہے، نیب پراسیکیوٹرکے مطابق حمزہ شہبازنیب سے تعاون کررہے ہیں، نیب کے مطابق حمزہ شہبازکی گرفتاری کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔

شہباز شریف ضمانت کیس:مقدمہ جسٹس باقر کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد

یاد رہے کہ تین روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی ضمانت کا کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شمیم خان نے ریمارکس دیے تھے کہ نیب پر پہلے ہی بہت الزامات لگ رہے ہیں، کیا نیب اب بنچ بھی اپنی مرضی سے بنوائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں