اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی میں حملے کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران حملے میں زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی جان محفوظ ہے جبکہ ٹرمپ پرگولی چلانے والے شخص کو ہلا ک کر دیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ساتھ ہی ٹرمپ کی جلدصحت یابی کی دعا کی۔

- Advertisement -

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے زخمی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد  قابل مذمت ہے، مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں، نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ٹرمپ تقریر کے دوران گولیاں چلتے ہی نیچے جھک گئے اور ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔

تاہم چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے، اپنا مکا ہوا میں لہرایا ، ان کے کان پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے، تاہم سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے، واقعہ کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں