اشتہار

کشمیری عوام نے اپنے خون سے تحریک آزادی کونئی جلا بخشی‘ شہبازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کی شہادت پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم وجبرسے حق خودارادیت کی تحریک کودبایا نہیں جاسکتا۔

شہبازشریف نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعالمی برادری خاموش ہے، بھارتی افواج کے ظلم پرعالمی ضمیر کو بیدارہونے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مظالم کشمیریوں کوحق خودارادیت سےمحروم نہیں رکھ سکتے جبکہ بھارتی حکومت گولیوں سے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی۔

شہبازشریف نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے خون سے تحریک آزادی کو نئی جلا بخشی ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید

خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں