اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بھارت ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے‘ شہبازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزری نہ سمجھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ انتہائی قابل مذمت ہے، بھارتی فوج کی کارروائیاں خطےمیں امن کے لیے خطرہ ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، پاک فوج جارحیت کا منہ توڑجواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک فوج ہرقسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔


بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں،4پاکستانی جوان شہید،آئی ایس پی آر


خیال رہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، جس میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو بھی بھارتی فوج نے راولا کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس سے 3 فوجی جوان شہید جبکہ ایک جوان شدید زخمی ہوا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں