اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کی مزار شریف میں بم دھماکے کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں مسجد کے اندر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ مزار شریف میں مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں، افغانستان کی حکومت اور عوام کو دلی تعزیت اور ہمدردی بھیجتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ رمضان میں گھناؤنا فعل  انجام دینے والے افغانستان اور اسلام دشمن ہیں۔

خیال رہے کہ افغان شہر مزار شریف میں مسجد میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور پینسٹھ سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

مسجد میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

اس سے قبل 29 مارچ کو مزار شریف میں دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکا شہر کے زراعت نامی علاقے میں ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دیگر کئی زخمی ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک گاڑی میں آگ لگی ہے اور لوگ اس کے گرد جمع ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں