لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ایل اواسی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے 3 فوجی جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے لواحقین سے تعزیت کی۔
شہبازشریف نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی ایسی کارروائیاں خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج ہرجارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خیرسگالی کے جذبات کوکمزوری نہ سمجھے، اینٹ کا جواب پتھرسے دینے کی صلاحیت موجود ہے۔
ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے تین فوجی شہید
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے راولا کوٹ سیکٹر پر اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔
بھارتی دہشت گردکلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ سےملاقات
یاد رہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ اسی روز پیش آیا، جب پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کروائی تھی۔