بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

قیامت خیز مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قیامت خیز مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ارکان پارلیمان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا آٹا، چینی وزیراعظم کی سرپرستی میں لوٹا گیا، آج قوم کو آٹا چینی کے لیے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران خدا ترسی کریں اور لوگوں کو قطاروں کی توہین سے بچائیں، بروقت ویکسین کا حصول نہ کرکے قوم کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کورونا کی مینجمنٹ نہ ہوسکی، دور اندیشی پر مبنی حکمت عملی کا فقدان ہے، حکومت اب بھی مسائل پر توجہ دینے میں سنجیدہ نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اپنی پالیسیوں سے مہنگائی کا غصہ ضلعی انتظامیہ پر نکالنا افسوسناک ہے، خیبرپختونخوا سے اطلاعات ہیں کہ لوگ قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں، مہنگائی کی ستائی عوام کی رمضان میں
بددعاؤں سے خوف آتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قیامت خیز مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، معیشت کی تباہی کے باوجود حکومت کو احساس تک نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں