لاہور : مقامی عدالت نے وزیراعلی ٰپنجاب کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعوے کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ‘ ڈاکٹر بابر اعوان نےعمران خان کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان نے میاں شہباز شریف کی جانب سے دائر دعوے کی سماعت کی . ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کے وکیل کی حیثیت سے وکالت نامہ جمع کروایا گیا جس پر عدالت نے جواب داخل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔
میاں شہباز شریف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر دس ارب روپے رشوت کی پیشکش کا جھوٹا الزام عائد کیا جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی ساکھ متاثر ہوئی بلکہ ان کو اور گھرانے کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
دس ارب کی پیش کش شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے کی، عمران خان*
عمران خان نے الزام عائد کیا تاہم اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا لہذا عمران خان کے ا بے بنیاد لزامات پر عدالت دس ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک ٹی وی شو میں کہا تھا کہ پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے لیے شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے انہیں 10 ارب روپے بطور رشوت کی پیش کش کی تھی۔
اگر آپ بلاگر کے مضمون سے متفق نہیں ہیں تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئرکریں