پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

حیدرآباد سلنڈر دھماکا: وزیر اعظم کی جاں بحق و زخمیوں کیلیے مالی امداد کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں سلنڈر دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کیلیے مالی امداد کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم نے مالی امداد کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کی جانب سے لکھے گئے خط پر ایکشن لیا۔

خط میں شہباز شریف سے سلنڈر دھماکے میں جاں بحق  اور زخمی افراد کی مالی مدد کیلیے درخواست کی تھی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ پریٹ آباد میں سلنڈر دھماکے میں 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ زخمی افراد کراچی اور حیدرآباد کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

دھماکا گیس سلنڈر کی دکان میں تھا جس کے بعد خوفنکا آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔

افسوسناک حادثے میں قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ حادثے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاں بحق افراد میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں