اشتہار

لودھراں کے عوام نے اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر دریا میں غرق کردی:‌ شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لودھراں: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام نے اے ٹی ایم کو دریائے ستلج میں غرق کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عوام نے جھوٹوں کے آئی جی عمران خان سے الیکشن جیت کر خزانے کی مشین چھین لی ہے.

انھوں‌ نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تکبر کرنے والوں اور قرضہ خوروں سے عوام کی عدالت نے انصاف کیا، عمران خان نے کے پی کے میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی. خان صاحب نےکہاتھا74میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، وہ بجلی کہاں ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے خود کہا تھا کہ لودھراں میں چوروں اور ڈاکوؤں کی شکست ہوگی، اللہ کے فضل سے لودھراں میں چوروں اور ڈاکوؤں کو شکست ہوگئی۔

شہباز شریف نے آصف زرداری پر بھی گولا باری کی. ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اپنے دور میں بجلی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا، ملکی دولت لوٹ کر لے گئے. جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک میں بجلی نہیں تھی، لیکن پھرہم نے نواز شریف کی قیادت میں بجلی کے نئے منصوبے شروع کئے اور آج ملک سے لوڈ شیڈنگ کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے. وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت نے مل کرکھاد کی قیمت کوآدھا کیا۔

ضمنی الیکشن لودھراں، مسلم لیگ (ن) فاتح، علی ترین ہار گئے

انھوں نے مزید کہا کہ میں‌ لودھراں کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، لودھراں والوں مجھے اور نوازشریف کو خرید لیا ہے.

یاد رہے کہ جہانگیرترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں شیر نے بَلے کو پچھاڑ دیا  تھا،  مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیراقبال شاہ ایک لاکھ 16 ہزار 590 ووٹ لے کر تحریک انصاف کے علی ترین کو شکست دی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں