لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف 3 روزہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 3 روزہ دورے پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 سے لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔
شہبازشریف اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے اور لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔
شریف خاندان کے افراد اچانک لندن روانہ
خیال رہے کہ 26 اگست کو وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے اہل خانہ قومی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 757 سے اچانک لندن روانہ ہوگئے تھے۔
حمزہ شہبازشریف نجی دورے پرلندن روانہ
شریف خاندان کے لندن جانے والے افراد میں نوازشریف کی بیٹی اور اسحاق ڈار کی بہو اسماء علی، شہبازشریف کی بیٹی، حمزہ شہباز کے بیوی بچے اورشہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شامل تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے اور رکن اسمبلی حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے تھے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف لندن کےلئے روانہ
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز625سے لندن روانہ ہوگئے تھے۔