منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

چینی وزیر اعظم نے شہباز شریف کی تعریف میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کے جذبے اور کام کو کرنے کی رفتار کی تعریف کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے اعزاز میں چینی ہم منصب کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جہاں لی چیانگ نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے لی چیانگ کے برادرانہ جذبات اور پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین عظیم اور قابلِ اعتماد بھائی ہے اس کی ترقی پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔

چینی وزیر اعظم نے شہباز شریف کی تعریف میں کہا کہ آپ کے جذبے، کام کی رفتار اور عہد کی پاسداری سے بے حد متاثر ہیں۔

پاکستانی ملی نغموں کی دھنوں نے ظہرانے کی فضا میں پاک چین دوستی کے رنگوں کو بکھیرا۔ وزیر اعظم پاکستان چینی ہم منصب کے ہمراہ ظہرانے میں آئے جہاں ان دونوں کی آمد پر چینی فوج کے بینڈ نے پاکستانی ملی نغموں کی دھنیں بجائیں۔

ظہرانے میں دِل دِل پاکستان، دل سے میں نے دیکھا پاکستان، جاں سے میرا دھرتی پہ ایماں، میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے اور جیوے جیوے پاکستان کی دھنیں بجائی گئیں ۔

دونوں وزرائے اعظم نے مسکراہٹوں اور تالیاں بجا کر سازندوں کو داد دی۔ اس موقع پر ظہرانے میں شریک پاکستانی وفد کے ارکان نے بھرپور تالیوں سے بینڈ کو داد دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں