ہفتہ, ستمبر 14, 2024
اشتہار

شہباز شریف کی حکومت میں شمولیت کی دعوت پر فضل الرحمان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کے بعد وزیر اعطم شہباز شریف نے بھی سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کے ساتھ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود رہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ ہمارے ساتھ حکومت میں شامل ہوں۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم نے بحالت مجبوری میں حکومت قبول کی، ملک کے حالات ہی ایسے تھے جو ہمیں مجبوراً حکومت لینی پڑی، خواہش ہے آپ دوبارہ سے ہماری سرپرستی کریں، ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ ہم ساتھ مل کر چلیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی درخواست پر سربراہ جے یو آئی (ف) نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تو جہاں کھڑا تھا آج بھی وہیں ہوں لیکن راستہ تو آپ نے بدلا، میں اپنی جماعت سے مشورہ کر کے بتاؤں گا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت سے ملاقات کے دوران بھی مولانا فضل الرحمان نے مشاورت کیلیے وقت کا کہا تھا۔ ملاقات میں آصف علی زرداری نے سربراہ جے یو آئی (ف) کو بندوق کا تحفہ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں