لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ باشعورعوام خدمت،امانت،دیانت کی سیاست کرنیوالوں کوووٹ دیں گے، دھرناگروپ نےصرف جھوٹ، الزامات کی منفی سیاست کی، 2018انتخابات میں بھی ناکامی ان عناصرکامقدر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جھوٹ، بےبنیادالزامات کی سیاست کرنے والوں نےملکی مفادات کونقصان پہنچایا، 2018انتخابات میں بھی ناکامی ان عناصرکامقدر ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرناگروپ نےصرف جھوٹ،الزامات کی منفی سیاست کی، ان عناصر کو 2013کےانتخابات میں بھی شکست ہوئی،عوام ایسے عناصر کو آئندہ الیکشن میں بھی مسترد کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان عناصرنےذاتی مفادات کو ترجیح دے کرعوام سے ناانصافی کی، باشعورعوام بہتان تراشیاں کرنے والوں سے متنفرہوچکے ہیں،
باشعورعوام خدمت، امانت، دیانت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف22کروڑعوام کی خوشحالی کی سیاست کی گنجائش ہے، ن لیگ نےملکی ترقی کے ایجنڈے کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھایا۔
مزید پڑھیں : جھوٹ کی سیاست کے پاؤں نہیں ہوتے‘ شہبازشریف
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں، ہ تبدیلی کے دعویداروں نے کھوکھلے نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا، لوٹ مار اور دھرنا دینے والے ہماری کارکردگی سے خوفزدہ ہیں، آئندہ عام انتخابات میں شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی کے مخالف عناصر کوعوام آئندہ الیکشن میں سبق سکھائیں گے، منفی حربوں کے باوجود ترقی وخوشحالی بڑھاتےجائیں گے۔