جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس : میرے اکاؤنٹ میں ایک بھی پیسہ نہیں آیا، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شہباز شریف فیملی کیخلاف بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ شہبازشریف روسٹرم پرآگئے اور کہا کہ اگر حاضری لگ گئی ہے تو میں چلاجاؤں؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے چالان پیش کردیا ہے، اس چالان میں میرے اکاؤنٹ میں ایک بھی پیسہ نہیں آیا۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ بحث کر رہے ہیں؟ جس پر شہبازشریف نے کہا کہ میں بحث نہیں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔

جس پرجج نے کہا کہ سب کوایک ہی مرتبہ سنوں گا تب آپ کو بھی موقع دیا جائے گا، ہرشخص کو الگ الگ نہیں سن سکتا۔جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہیں؟ وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز نیب عدالت میں موجود ہیں مزید دو مقدمات لگے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

جج نے استفسار کیا کہ کب تک یہاں پہنچ جائیں گے، جس کے جواب میں وکیل نے کہا کہ پتہ کرکے بتا دیتے ہیں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کردی۔

علاوہ ازیں مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سالہ دوہزار بائیس شہباز شریف کی سزا کا سال ہے ، یہ پیشگوئی انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کرپشن کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو، اگر شہباز شریف بے گناہ ہیں تو وہ روزانہ سماعت کیلئے درخواست دیں، عدالتوں پر حملہ آور ہونا نواز شریف ڈاکٹرائن ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں