ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

این اے 132 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج کر دی گئی۔

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف شاہد اورکزئی کی جانب سے اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر اعظم سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔

اپیل میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے ہی ورکرز کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ کروایا، قانون کے مطابق انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

- Advertisement -

متعلقہ: (ن) لیگ کا مصطفیٰ کمال سے شہباز شریف کے حق میں دستبرداری کا مطالبہ

شاہد اورکزئی نے استدعا کی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور ٹریبونل تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے ووٹ منسوخ کرنے کا حکم دے۔

ہفتے کے روز این اے 132 سے صدر مسلم لیگ (ن) کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔ اسی حلقے سے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) راشد طفیل کے بھی کاغذات نامزدگی منطور کیے گئے تھے۔

اس سے قبل، کراچی کے علاقے کیماڑی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 میں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر ایک اور اعتراض دائر کیا گیا تھا۔

اعتراض میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف پر کرپشن کیسز چل رہے ہیں، وہ مالی بے ضابطگیوں کے باعث آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل ہیں لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں