اشتہار

مہنگائی اور بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ ‏گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بجٹ ‏پیش ہونے کے بعد ایک کروڑ نوکریوں پر سوال کررہی ہے، آج بیروزگاری 16 فیصد پر پہنچ چکی ہے، مہنگائی تاریخ کی ‏بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ قوم سراپا احتجاج ہے کہ حکومت کا فوڈ سیکیورٹی کا وعدہ کہاں ہے، وہ دعویٰ کہاں گیا ہم تین ماہ میں ‏کرپشن ختم کردیں گے، ہم نے کرپشن کیا کرنی تھی آج تاریخ کی بدترین کرپشن ہورہی ہے، لوگوں کی جیبیں غربت سے کٹ ‏چکی ہیں، ایک کروڑ نوکریاں دور کی بات پچاس لاکھ لوگ بیروزگار کردئیے ہیں۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ قیامت خیز لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، اسکول میں بچے بیہوش ہورہے ہیں، نواز شریف کے لگائے پلانٹ ‏نہ ہوتے تو 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی، 1200 ارب کورونا پیکیج بدترین غفلت کا شکار ہوچکا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ہم نے ڈینگی کا مقابلہ کیا، نواز شریف نے بجلی بنائی انہوں نے قوم پر ‏بجلی گرائی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہوئی، ن لیگ دور میں جتنی ‏ایکسپورٹ تھی آج یہ اس سے بھی آگے نہ جاسکے، تین سالوں میں مالیاتی خسارہ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت مسلط نہ ہوتی تو پاکستان ترقی کے راستے پر دوڑ رہا ہوتا، لنگر خانوں سے ملک ترقی نہیں ‏کرتا، آج ایک پاکستانی کی انکم 13 فیصد نیچے جاچکی، غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا ہے، ملکی خزانے کو ناقابل ‏تلافی نقصان پہنچا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں