جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’نواز شریف کی ثابت قدمی سے انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد نواز شریف کی بریت پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے میرے قائد، بڑے بھائی، پارٹی اور خاندان کو سرخرو فرمایا، بے گناہ نواز شریف نے معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور اللہ نے ہر الزام سے بری کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو قائد نواز شریف کی بریت مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ قید، بے بنیاد مقدمات، چادر چار دیواری کی پامالی اور کردار کشی کا ہر حربہ اختیار کیا گیا لیکن اللہ تعالیٰ نے سچائی واضح کر دی۔

- Advertisement -

متعلقہ: بیرسٹر گوہر کی چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے نامزدگی، نواز شریف کا ردعمل آگیا

ان کا کہنا تھا کہ اپنے قائد نواز شریف کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں، بیٹی مریم نواز کو مبارک دیتا ہوں جس نے ہمت، صبر، جرات و بہادری سے جبر کا مقابلہ کیا، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہیں ہمیشہ بے گناہی کا یقین تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی قائدین اور کارکنوں نے بہادری سے قائد کا ساتھ دیا اس پر سلام پیش کرتا ہوں، بہادر قائد کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے تلخ ترین لمحوں میں بھی ہمت نہیں ہاری۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں