اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کو معمولی ریلیف ملے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس سے پیٹرول 15.40 جبکہ ڈیزل 7.90 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا غلط اعلان کیا گیا تھا۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی ہوئی ہے، حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی استحکام آیا ہے۔

- Advertisement -

حکومت نے 15 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد اس کی قیمت 273 روپے 10 پیسے ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 88 پیسے تک کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 274 روپے 8 پیسے کا ہوا تھا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر تک کمی کی گئی تھی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 173 روپے 48 پیسے ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں